براڈ شیٹ معاملے پر کرپشن نے امیر حکمرانوں کو دوبارہ بے نقاب کیا: وزیراعظم

براڈ شیٹ معاملے پر کرپشن نے امیر حکمرانوں کو دوبارہ بے نقاب کیا: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز نے ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن کوعیاں کیا تو اب براڈ شیٹ نے منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کو بڑے پیمانے پر بے نقاب کر دیا، یہ اشرفیہ انتقامی کارروائی کے کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاناما پیپرز نے پاکستان کے امیرحکمرانوں کو بے نقاب کیا تھا، اشرافیہ نے بعد میں این آر او کا سہارا لیا اور این آر او کی وجہ سے اشرافیہ نے لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ فراہم کیا، اشرافیہ نے بیرون ملک میں غیرقانونی اثاثے بنانے کےلیے منی لانڈرنگ کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب براڈ شیٹ معاملے پر امیرحکمران دوبارہ بے نقاب ہوئے ہے، براڈ شیٹ کی وجہ سے امیر حکمرانوں کی منی لانڈرنگ سامنے آئی، حکمرانوں کا بار بار بے نقاب ہونا میری کرپشن کے خلاف 24 سالہ جدوجہد ہے، یہ امیر حکمران انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔

اشرافیہ نے نہ صرف قوم کی دولت کو لوٹا بلکہ ان کے ٹیکس کی رقم بھی لوٹی، این آر او کی وجہ سے لوٹی رقم ضائع ہوگئی، کرپشن کے یہ تمام انکشافات ابھی تو صرف آغاز ہیں، ہم براڈ شیٹ کے معاملے میں مکمل شفاف تحقیقات چاہتے ہیں اور یہ جاننا چاہتے ہیں براڈ شیٹ کو مزید تحقیقات سے کس نے روکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں