تحریک عشق مصطفی کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے۔پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ

تحریک عشق مصطفی کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے۔پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ

غریب، مسکین اور بے بس لوگوں کا ساتھ دینا ہم سب کا فرض ہے۔موتیوں والی سرکار و سربراہ تحریک عشق مصطفی

پشاور سویرانیوز(چیف اکرام الدین) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف عالم دین و روحانی شخصیت و سربراہ تحریک عشق مصطفی حضرت علامہ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ نے کہا کہ کہ تحریک عشق مصطفی کا مقصد و مشن انسانیت کی خدمت ہے انہوں نے کہا کہ غریب، مسکین، بے سہارا، اور بے بس لوگوں کی مدد ہم سب کی اہم ذمہ داری بنتی ہے پیغمبر پاک و سرکار کائنات نے ہمیشہ ہمیں انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے جس پر ہم سب کو عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے سخی یعنی سخاوت کرنے والا انسان کبھی بھی مشکلات کا شکار نہیں ہوتا کیونکہ سخاوت اسلام کا اہم جز ہے معروف و مشہور عالم دین و روحانی شخصیت و سربراہ تحریک عشق مصطفی حضرت علامہ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ نے روزنامہ گلوبل ٹائمز کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت ایسے غریب اور بے بس لوگ موجود ہے جو عربت کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہیں ایسے لوگوں کے ساتھ تعاون کرنا ہم سب کا فرض ہے ایسے لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا اصل مقصد غریبوں اور فقیروں کی مدد کرنا ہے مومن مسلمان وہ ہے جن کے دل میں دوسروں کیلئے درد ہو دوسروں کی تکلیف کو سمجھتا ہے اور ان تکیلف کے خاتمے کیلئے انکا ساتھ دیتا ہے اللہ تبارک و تعالی ایسے لوگوں کے رزق میں اضافہ کرتا ہے جن لوگ اللہ کے راہ کیلئے اپنا مال خرچ کرتا ہے اللہ ایسے لوگوں کو اس سے زیادہ مال عطا کرتا ہیں حضرت علامہ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو سخی بنا دیں اللہ کے نزدیک سب سے نزدیک انسان وہ ہے جو سخاوت کرتا ہے اور اللہ کے بندوں اور اللہ کے راستے میں خرچ کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں