پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2021 کے شیڈول کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ لیگ کا افتتاحی میچ بیس فروری کو کھیلا جائے گا، جہاں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔دونوں ٹیموں کے مابین میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اگلے روز ایونٹ میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی فائنلسٹ لاہور قلندرز اور ایڈیشن 2017 کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیمیں جبکہ دوسرے میچ میں 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

تیس روزہ ٹورنامنٹ کا فائنل بائیس مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 2017 کے بعد پہلی مرتبہ ہوگا کہ ایونٹ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

کورونا وائر س کی عالمی وباء کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور دوسرا مرحلہ پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دونوں شہروں میں برابر میچز کھیلے جائیں گے، تمام ٹیموں میں ڈے اور نائٹ میچز کی تقسیم بھی برابری کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

تماشائیوں کی آمد سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ایونٹ سے چند روز قبل کیا جائے گا، اس حوالے سے حکومتی سفارشات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کا اسپورٹ پیریڈ 15 فروری سے شروع ہوگا۔ لیگ میں حصہ لینے والے غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے کراچی آمد سے قبل کورونا وائرس کے ایک ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنا لازمی ہے۔پاکستان آمد پر ان کے مزید 2 ٹیسٹ کیے جائیں گے، جس کے نتائج منفی آنے کے بعد ہی انہیں ٹریننگ شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

جس کرکٹر یا اسپورٹ اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آئے گا، اسے پھر پانچ روزکے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا جائے گا۔ اس دوران اس کے کورونا وائرس کےمزید دو ٹیسٹ کیے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ آئسولیشن کے پہلے دن اور دوسرا ٹیسٹ آئسولیشن میں پہنچنے کے چوتھے روزکیا جائے گا۔

ڈائریکٹر کمرشلز بابرحامد کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے شیڈول کے اعلان کےموقع پر میرےتاثرات ملے جلے ہیں، خوشی ہے کہ مسلسل دوسرے سال ایونٹ کا مکمل انعقاد پاکستان میں ہوگا مگر افسوس ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث ہمیں اس مرتبہ ایونٹ کے تمام میچز صرف 2 شہروں تک ہی محدود کرنے پڑ رہے ہیں اور ابھی تماشائیوں کی آمد کے حوالے سے بھی صورتحال واضح نہیں ہے۔

ڈائریکٹر کمرشلز نے کہا کہ گزشتہ سال ملتان اور راولپنڈی میں تماشائیوں نے بڑ ی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرکےایونٹ کو یادگار بنایاتھا، امید ہے کہ جب حالات معمول پر آئیں گے تو ایک بار پھر ان شہروں کو ایونٹ کے میچز کی میزبانی کا موقع ملے گا۔

انہیں یقین ہے کہ مداح رواں سال ایچ بی ایل پی ایس ایل کا بھرپور لطف اٹھائیں گے۔

نوٹ:کراچی میں شیڈول تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور لاہور میں شیڈول تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ دن کے وقت شیڈول میچزدوپہر 2 بجے اور رات کو شیڈول میچزرات 7 بجے شروع ہوں گے۔جمعہ کے روز دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا رات 8 بجے شروع ہوگا۔

بروز ہفتہ، 20 فروری:
کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبمقام کراچی (رات)
بروز اتوار 21 فروری:
لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام کراچی (دن)
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام کراچی (رات)
بروز پیر 22 فروری:
لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبمقام کراچی (رات)
بروز منگل ، 23 فروری:
پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام کراچی (رات)
بروز بدھ ، 24 فروری:
کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈبمقام کراچی (رات)
بروز جمعہ، 26 فروری:
لاہور قلندرز بمقام ملتان سلطانز بمقام کراچی (دن)
پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام کراچی (رات)
بروز ہفتہ ، 27 فروری:
کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام کراچی (دن)
پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام کراچی (رات)
بروز اتوار ، 28 فروری :
کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام کراچی (رات)
بروزپیر ، یکم مارچ:
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبمقام کراچی (رات)
بروزبدھ ، 3 مارچ :
کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام کراچی (دن)
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام کراچی (رات)
بروز جمعرات ، 4 مارچ:
لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام کراچی (رات)
بروز جمعہ ، 5 مارچ:
ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام کراچی (رات)
بروزہفتہ ، 6 مارچ:
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام کراچی (دن)
پشاور زلمی بمقابلہ قلندرز بمقام کراچی (رات)
بروزاتوار، 7 مارچ:
ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام کراچی (دن)
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز بمقام کراچی (رات)
بروزبدھ ، 10 مارچ:
پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز بمقام لاہور (رات)
بروزجمعرات ، 11 مارچ:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام لاہور (رات)
بروزجمعہ ، 12 مارچ:
ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام لاہور (دن)
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام لاہور (رات)
بروز ہفتہ، ستمبر 13 مارچ:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام لاہور (دن)
ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈبمقام لاہور (رات)
بروز اتوار ، 14 مارچ:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام لاہور (دن)
لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام لاہور (رات)
بروز پیر ، 15 مارچ:
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی بمقام لاہور (رات)
بروزمنگل ، 16 مارچ:
ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام لاہور (رات)
بروز جمعرات ، 18 مارچ:
کوالیفائر (1 بمقابلہ 2)بمقام لاہور (رات)
بروز جمعہ ، 19 مارچ: ایلیمینیٹر 1 (3 بمقابلہ 4) بمقام لاہور (رات)
بروزہفتہ ، 20 مارچ: ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلمنٹر ون جیتنے والی ٹیم) بمقام لاہور (رات)
بروز پیر، 22 مارچ: فائنل بمقام لاہور (رات)

اپنا تبصرہ بھیجیں