کیپٹن عاصم ملک سے چائنہ میں مقیم مقیم بزنس مینوں اور طلباء کا رابطہ۔

کیپٹن عاصم ملک سے چائنہ میں مقیم مقیم بزنس مینوں اور طلباء کا رابطہ۔

کرونا وائرس کے باعث واپس انے والے پاکستانیوں کی دوبارہ چائنہ روانگی میں حائل رکاوٹوں پر تبادلہ خیال۔

دبئی سویرانیوز(چیف اکرام الدین)کیپٹن عاصم ملک سے چائنہ میں مقیم بزنس مینوں اور طلباءکا رابطہ ۔کورونا وائرس کے باعث واپس آنے والے پاکستانیوں کی دوبارہ چائنہ روانگی میں حائل رکاوٹوں پر تبادلہ خیال متاثر پاکستانیوں کا کیپٹن عاصم ملک سے چائنہ میں مقیم ہزاروں پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی استدعا ۔تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک سے چین کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانی بزنس مینوں ،ملازمین اور طلباءکے ایک وفد نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اس ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں چین میں مقیم اور واپس آنے والے پاکستانیوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والی مشکلات سے کیپٹن عاصم ملک کو آگاہ کیا ،خصوصا طلباءنے کورونا وائرس بعد ازاں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں پر پڑنے والے اثرات اور ان طلباءکو واپس پاکستان آنے کے بعد دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے چین واپس جانے میں حائل رکاوٹوں کا تذکرہ کیا ۔ اس موقع پر ٹیلی فونک ملاقات کرنے والے طلباءاور دیگر افراد نے کیپٹن عاصم ملک کی اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خدمات کو سراہا اور ان سے اپیل کی کہ چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلباءکی مشکلات کو حکومتی سطح پر پہنچایا جائے اس موقع پر عبد الاحد نامی پاکستانی نوجوان نے کیپٹن عاصم ملک کو چین واپسی میں حائل رکاوٹوں اور ان کے حل میں حکومت پاکستان کی عدم دلچسپی پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ پاکستان میں موجود وہ طلباءجو چین میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں واپسی میں تاخیر کی وجہ سے ان کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے لہذا کیپٹن عاصم ملک خصوصی دلچسپی لے کر چائنہ میں تعلیم حاصل کرنے والے دس ہزار کے لگ بھگ طلباءکی واپسی کے لئے کوشش کریں کیپٹن عاصم ملک نے ٹیلی فونک وفد کو یقین دلایا کہ وہ ان کے ان مسائل کو حکومتی ایوان تک پہنچائیں گے اور ان مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے انہوں نے پاکستانی طلباءاور دیگر افراد کا ان پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں