افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔میڈم الیحا رضا

افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔میڈم الیحا رضا

افواج پاکستان ہمارے محافظ ہیں انکا ساتھ دینا ہر پاکستانی کا فرض ہیں۔سابق رکن قومی اسمبلی

یورپ سویرانیوز(چیف اکرام الدین)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی میڈم الیحا احمد رضا نے کہا افواج پاکستان کے قربانیوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارے محافظ ہیں انکا ساتھ دینا ہر پاکستانی کا فرض ہے افواج پاکستان نے ہمیشہ اپنی سر زمین پاکستان کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں چاہئے وہ دشمن کی کسی بھی ملک کے باڈر پر ہوں افواج پاکستان پاکستان کی حفاظت کیلئے جانیں قربان کر رہی ہیں جو پاکستان اور ملکی عوام کیلئے باعث فخر ہیں اج اگر ہم اپنے گھروں میں محفوظ ہے یا دشمن عناصر سے محفوظ ہے تو سب افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کی وجہ سے ہی ہیں دہشت گردی کی جنگ میں ہمیشہ افواج پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہے پوری قوم اپنے ان عظیم شہدا کے احسانوں کی مقروض ہے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی میڈم الیحا احمد رضا نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ افواج پاکستان کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بہادری اور جرآت ہمارے افواج پاکستان کا خاصہ ہے افواج پاکستان نے نہایت مشکل اور نامساعد حالات میں فرائض انجام دیئے جو ملک و قوم کیلئے فخر کی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں