اے آر وائی کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر فرانس میں اے آر وائی کے نمائندہ مرزا خالد بشیر کی طرف سے ایک تقریب کا اہتمام

پیرس فرانس رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس رپورٹ ایڈیٹر سویرا نیوز فرانس اے آر وائی کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر فرانس میں اے آر وائی کے نمائندہ مرزا خالد بشیر کی طرف سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فرانس کی سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے مرزا خالد بشیر کی صحافتی ذمہ داریوں کو بحسن وخوبی سرانجام دینے پر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ مرحوم شبیر بھدر صاحب نے جو پودا لگایا تھا مرزا خالد بشیر نے اپنی صلاحیتوں سے اسے تناور درخت بنا دیا مرزا خالد بشیر نے مہمانوں کی آمد کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے استاد مرحوم شبیر بھدر نے مجھے جو راستہ دکھایا میں اس پر چلنے کی پوری کوشش کررہا ھوں اور میری پوری کوشش رھی ھے کہ اپنی ذمہ داری دیانتداری سے پورا کروں تقریب میں شبیر بھدر مرحوم اور دیگر مرحومین کے علاوہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے علاوہ کشمیر کی آزادی کے لئے بھی دعا مانگی گئی بعد میں اے آر وائی کی 20 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں