عمران خان عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانے کیلئے کوشاں ہے۔دعا ذبیر

عمران خان عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانے کیلئے کوشاں ہے۔دعا ذبیر

پچھلی حکومتوں نے عوام کو مایوسی کے بغیر کچھ نہیں دیا۔سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف

یورپ سویرانیوز(چیف اکرام الدین) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر خاتون رہنما دعا زبیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ پچلھی حکومتوں نے پاکستانی عوام کو مایوسی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا جو ملکی عوام کے ساتھ کسی ظلم سے کم نہیں عمران خان واحد لیڈر ہے جنہوں نے ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور ملکی عوام کو چوروں اور ڈاکوؤں سے آزاد کیا پاکستان تحریک انصاف حکومت عوام کی خدمت کیلئے اقدامات کر رہی ہیں جو باعث فخر ہے پاکستان تحریک انصاف کی سینئر خاتون رہنما محترمہ دعا زبیر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عمران خان کی جدوجہد کو ملکی عوام سلام پیش کرتی ہیں کیونکہ عمران نے ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال دیا انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہے جنہوں نے پاکستان کو ایک مضبوط ملک بنایا اور کرپشن کا خاتمہ کیا پاکستان تحریک انصاف حکومت عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے اور انشاءاللہ بہت جلد پاکستان دنیا کا طاقت ورترین ملک بن جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں