حکومت وقت صحافیوں کے مسائل و مشکلات کو بروقت حل کریں۔ماہ نور شکیل

حکومت وقت صحافیوں کے مسائل و مشکلات کو بروقت حل کریں۔ماہ نور شکیل

صحافی حضرات ملک و قوم کا عظیم ترین سرمایہ ہے اسکا خیال رکھنا از حد ضروری ہے۔ جرنلزم سٹوڈنٹس عبدالولی خان یونیورسٹی مردان

یورپ سویرانیوز(چیف اکرام الدین)جرنلزم سٹوڈنٹس عبدالولی خان یونیورسٹی اور معروف و مقبول نوجوان سوشل ورکر محترمہ ماہ نور شکیل نے کہا کہ حکومت وقت صحافیوں کے مسائل و مشکلات کو بروقت حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ صحافی حضرات ملک و قوم کا عظیم ترین سرمایہ ہے اسکا خیال رکھنا ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے صحافی حضرات عوام کو درپیش مسائل حکمرانوں کے ایوانوں تک رسائی میں اہم کردار ادا کر رہے ہے جو قابل تعریف ہیں صحافی حضرات نے ہمیشہ ان مسائل و مشکلات کو اجاگر کیا ہے جو عوام کا بنیادی حق ہے تا کہ عوام کو انکے بنیادی حقوق مہیا اور مل سکے جرنلزم سٹوڈنٹس عبدالولی خان یونیورسٹی اور معروف و مقبول نوجوان سوشل ورکر محترمہ ماہ نور شکیل نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ صحافی حضرات کی طرف توجہ دیں کیونکہ ملک بھر میں صحافی حضرات پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جو صحافت کی توہین ہے انہوں نے کہا کہ جو صحافی حضرات بیماری میں مبتلا ہے حکومت وقت انکے علاج و معالجے کیلئے فنڈز مختص کرے اور ان صحافیوں کی بھرپور مدد کریں تا کہ انکا علاج ہو سکے اور انکو درپیش بیماریوں سے نجات مل سکے اور صحت یاب ہو سکے انہوں نے کہا کہ صحافی حضرات کو بھی چاہیے کہ مثبت صحافت کے زریعے ملک و قوم کی خدمت کریں تا کہ پاکستان ترقی کر سکے محترمہ ماہ نور شکیل نے مزید کہا کہ حکومت وقت خاص کر خواتین صحافیوں کو بھی توجہ دیں کیونکہ خواتین صحافی بھی مثبت صحافت کے زریعے ملک و قوم کی خدمت کر رہی ہیں جو حکومت کیلئے زندہ مثال ہیں خواتین صحافیوں کو بھی چاہیے کہ بہتر صحافت کے زریعے وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں