سوشل میڈیا پر مقبولیت ،عائزہ نے ماہرہ کو پیچھے چھوڑ دیا

اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑ دیاہے ۔ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر فالوورزکی تعداد 70لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد 66لاکھ ہے ۔عائزہ خان یہ سنگ میل عبور کرنے پر ایمن خان کے بعد دوسری مقبول ترین پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں ، ایمن خان کے فالوورزکی تعداد 73 لاکھ ہے ۔دوسری طرف اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔عائزہ خان نے اپنی پسندیدگی پر مداحوں سے اظہارتشکر کیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں