مائیں بیٹوں کو عورت کی عزت کرناسکھائیں :ثروت گیلانی

اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ ماؤں کو چا ہئے کہ وہ اپنے بیٹوں کو عورت کی عزت کرنا سکھائیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بیٹوں کی ماں ہونے کی حیثیت سے مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اپنے بیٹوں کو عورت کی عزت کرنے پر زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے ،ہمیں چا ہئے کہ ہم انہیں بتائیں کہ وہ اپنے اردگرد موجود خواتین کو کس طرح عزت دیں۔ ثروت گیلانی نے کہا کہ ہماری اچھی تربیت ایک باشعور معاشرے کی بنیاد بنے گی اور خواتین پر ہونے والے مظالم کو ختم کرنے میں بھی مددگار ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں