لنکا پریمیئر لیگ:شاہد آفریدی بھی بیش قیمت کھلاڑیوں میں شامل

ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے لنکا پریمیئر لیگ کیلئے کرس گیل،ڈیرن سیمی اور شکیب الحسن سمیت 150 غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرلی ہے جس میں پاکستان کے 24 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ فاف ڈوپلیسز اور کرس گیل 60،60 ہزار ڈالرز کی بنیادی قیمت کی درجہ بندی کا حصہ ہیں اور پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کو پچاس ہزار ڈالرز کے سیلری بریکٹ میں رکھا گیا ہے جبکہ محمد عامر، محمد حفیظ اور وہاب ریاض 40 ہزار ڈالرز کی کیٹیگری میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں