’ماسک پہننے کا شکریہ ‘‘،فرانسیسی روبوٹس کی نئی ڈیوٹی لگ گئی

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فرانس کے انجینئرز نے تقریباً چار فٹ اونچے ’’پیپر روبوٹس‘‘ میں نیا فیچر شامل کرلیا ہے جس کے بعد اب وہ دکانوں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس میں آنے والے شہریوں کو ماسک پہننے کی یقین دہانی کرائیں گے ۔ انجینئرز کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ جدید ترین کیمروں سے لیس ہیں جو شہری کی تصویر کھینچ کر اُس کے چہرے پر ماسک کی موجودگی یا غیر موجودگی کا معلوم کرسکتے ہیں۔ روبوٹ کے ٹوکنے پر اگر کوئی شہری ماسک پہنے گا تو یہ اُس کا شکریہ بھی ادا کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں