پیرس میں امامیہ شاہ نجف میں مجالس محرم الحرام کا سلسلہ جاری ھے

فرانس سویرانیوز ( رپورٹ ملک منیر احمد)۔
پیرس میں امامیہ شاہ نجف میں مجالس محرم الحرام کا سلسلہ جاری ھے 8 محرم الحرام کی مجلس سے سپین سے آئے ہوئے علامہ سید مظفر حسین نقوی نے آج بھی رسالت اور امامت کو موضوع شکن بنائے رکھا انہوں نے کہا کہ اللہ کو مانتے ھیں تو اقرار توحید کرتے ھیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مانتے ھیں تو رسالت کا اقرار کرتے ھیں اور جب علی علیہ السلام کو مانتے ھیں تو ولایت کا اقرار کرتے ھیں کیونکہ ایمان مکمل ھو ھی نھیں سکتا جب تک توحید رسالت اور ولائت کو نہ مانا جائے 8 محرم مولا عباس عملدار کی شہادت کا دن تھا تو انہوں نے فضائل اور مصائب عباس علمدار پر رقت انگیز خطاب کیا بعد میں حضرت عباس علمدار کی یاد میں علم عباس کی آمد ھوئی عزاء داروں نے علم کو بوسے دیکر عقیدت کا اظہار کیا اور ماتم بھی کیا نماز مغربین کے بعد لنگر حسینی بھی تقسیم کیا گیا منیر احمد ملک پیرس فرانس

اپنا تبصرہ بھیجیں