سونا800 روپے مہنگا، قیمت ایک لاکھ 9100 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی

ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران ایکمرتبہ پھر سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 امریکی ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی نئی قیمت 1 ہزار 814 امریکی ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

دوسری طرف بین الاقوامی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار ایک سو روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا بڑھوتری دیکھی گئی، دس گرام سونے کی نئی قیمت 93 ہزار 536 روپے ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں