پاکستان انٹرنیشنل پیس فورم فرانس کے تحت برہان وانی کی چوتھی برسی پر احتجاجی جلسے کا انعقاد

پیرس سویرانیوز(رپورٹ ملک منیر احمد)۔
پاکستان انٹرنیشنل پیس فورم فرانس کے تحت کشمیری مجاھد برہان وانی کی شہادت کی چوتھی برسی پر جلسہ پاکستان انٹرنیشنل پیس فورم فرانس کے تحت برہان وانی کی چوتھی برسی پر احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا جلسے کی صدارت فورم کے صدر زاھد ہاشمی نے کی سٹیج سیکریٹری کے فرائض چوھدری عمران رشید نے ادا کئے چئیرمین فورم راجہ اشفاق نے برہان وانی کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ھوئے کہا کہ برہان وانی نے نوجوانوں کو ایک نیا راستہ دیا ھے شئیر کشمیری رہنما مرزا ساجد نے کہا کشمیریوں کی جدوجہد کا راستہ نھیں روکا جاسکتا سابق جنرل سیکریٹری منیر احمد ملک نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت نے کشمیری نوجوانوں کو جدوجہد کا نیا راستہ دکھا دیا ھے منیر احمد ملک نے کہا کہ ھم پاکستانی کشمیریوں کی اخلاقی امداد کے علاوہ کچھ نھیں کرسکتے یہ جنگ کشمیریوں کو خود لڑنا ھوگی کشمیری رہنما ملک مشتاق پاشا مبارک جدوں خان حبیب پرویز چوھدری اور امجد چیمہ نے برہان وانی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا زاھد ہاشمی نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت نے ھمارے لئے ایک نئی منزل کی نشاندھی کی ھے ھمیں برہان وانی پر فخر ھے کشمیر میں پورا سال ھونے کو ھے لاک ڈاون کو مگر کشمیریوں کا حوصلہ پست نھیں ھوسکا انہوں نے مودی کی طرف سے کشمیر میں غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل دینے کی شدید مذمت کی اور اسے بھارت کی جمہوریت پر بدنما داغ قرار دیا رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس

اپنا تبصرہ بھیجیں