مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کورونا سے لڑنے کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کورونا سے لڑنے کیلئے پرعزم ہیں۔ کورونا سے نمٹنے کیلئے قومی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں کورونا وائرس کے معاملے پر بریفنگ ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک کے کسی طبقے کو کورونا کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ عوام کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آرمی چیف نے ہدایت کی کہ پاک فوج کے جوان ملک کے ہر کونے میں ضرور پہنچیں۔ ہر شہری تک رسائی کا مقصد وبا سے محفوظ بنانا اور مشکل وقت میں ان کی زندگی میں بہتری لانا ہے۔

DG ISPR

@OfficialDGISPR
COVID-19 : COAS attended briefing at NCOC. “All necessary measures to ensure public safety are being taken. We can’t afford to leave any segment of society at the mercy of this pandemic. Troops on ground must reach out to citizens in every nook & corner of Pakistan… (1/5)

View image on Twitter
4,029
6:37 PM – Apr 1, 2020
Twitter Ads info and privacy
1,498 people are talking about this
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قومی کوششوں سے کورونا جیسے چیلنج کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ بروقت اقدامات سے ہر شہری کا تحفظ ممکن ہے۔ ہم نے ذات، نسل، رنگ اور مذہب سے بالاتر ہو کر چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مشکل وقت ہے، مگر پہلے بھی مشکل حالات کا سامنا کر چکے ہیں۔ مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کورونا سے لڑنے کیلئے پرعزم ہیں۔ کورونا سے نمٹنے کیلئے قومی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں