کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ پر حملہ، 25 افراد ہلاک، متعدد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ پر خود کش حملے ہوا، اس حملے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

افغان خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل میں واقع سکھوں کی عبادت گاہ کے اندر داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر ایک حملہ آور نے خود کو زوردار دھماکے سے اُڑا دیا جس کے بعد دیگر مسلح حملہ آور گوردوارے کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور شہریوں کو یرغمال بنالیا۔

TOLOnews

@TOLOnews
Photos show security forces transferring victims of the attack at Dharamshala, a Sikh worship area in PD1 of #Kabul. #Afghanistan

View image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter
112
11:49 AM – Mar 25, 2020
Twitter Ads info and privacy
78 people are talking about this
خودکش حملے کی اطلاع ملتے ہی افغان اور غیر ملکی فوج کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور گورد وارے کا محاصرہ کرلیا۔ حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان 6 گھنٹے تک گھمسان کی جنگ جاری رہی جس کے دوران مجموعی طور پر 25 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

گورنر کابل کے ترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ غیر ملکی فوجیوں نے گوردوارے کے اندر داخل ہوکر یرغمالیوں کو بازیاب کرایا، اس دوران ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دو نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔ 3 حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

ترجمان طالبان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سب کے مذہبی مقامات کا احترام کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں