گھرسے بالکل نہ نکلیں،تین ہفتے سب کچھ بند،کرفیوسمجھیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی

گھرسے بالکل نہ نکلیں،تین ہفتے سب کچھ بند،کرفیوسمجھیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سے 21 دن کے طویل لاک ڈان کااعلان کیا۔

نئی دہلی سویرا نیوز (چیف اکرام الدین) وزیراعظم نریندر مودی نے آج رات بارہ بجے سے پورے ملک میں لاک ڈان کااعلان کیاہے اوریہ لاک ڈان اکیس روز کا ہوگا۔انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ لاک ڈائون سے بڑھ کر ہوگا۔اس کو کرفیو ہی سمجھیے۔انھوں نے کہا ہے کہ ہیلتھ سیکٹر کو مضبوط کرنے کے لیے 15000کروڑ روپیے سے اسپتال، میڈیکل اورلیب اورٹسیٹنگ منصوبے پرکام کیا جا رہا ہے۔اکیس دن کا لمبا وقت ہے لیکن آپ کی زندگی کی حفاظت کے لیے یہی ایک اہم راستہ ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہر ہندوستانی اس مشکل کا مقابلہ کرے گا۔اپنا دھیان رکھیے اور اپنوں کا دھیان رکھیے۔آپ کاایک قدم مشکل ہوسکتا ہے۔آپ ان پابندیوں کو قبول کریں۔ یہ غریبوں کے لیے بھی مشکل وقت ہے لیکن اس کو برداشت کرنا ہوگا۔انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پرائیوٹ اسپتال اورلیب اور سول سوسائیٹی اورسماجی تنظیمیں سرکار کے ساتھ کام کرنے کے لیے آگے آرہی ہیں۔ایسے وقت میں افواہیں بھی پھیلتی ہیں۔انھوں نے کہاہے کہ میری درخواست ہے کہ کسی بھی طرح کی افواہ اور ٹوٹکوں سے بچیں۔مرکز اور ریاستوں اور میڈیکل ماہرین کے ذریعے مشورے پرعمل کریں۔بغیر ڈاکٹر کے مشورے کے کوئی دوانہ لیں۔اس درمیان وزیراعظم نے اقتصادی پیکج کا نہ تو اعلان کیا اور نہ یہ بتایا کہ غریب ،روزانہ کمانے والے اور تنخواہوں پر گزارہ کرنے والے لوگ کس طرح زندگی گزاریں گے۔سرکاران کی مددکے لیے کیا کر رہی ہے۔دوسری طرف اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہیں۔کالا بازاری نہ ہونے دینے کی بات بھی جملہ ہے۔سرکار نے کہا تھاکہ ضروری اشیاء کی آمدپرروک نہیں لگے گی لیکن عملی طور پر ایسا نہیں ہے۔عام عوام کوسخت پریشانی کاسامنا ہے۔دوکاندار ضروری چیزیں بھی منگوا نہیں پا رہے ہیں۔ایسے میں دیہات کے علاقوں میں زیادہ دشواری یقینی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں