کرونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔سمرین خان

کرونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔سمرین خان

کرونا وائرس اللہ تعالی کی طرف سے گنہگاروں کیلئے وارننگ ہیں۔معروف پاکستانی ماڈل

پشاور سویرا نیوز (چیف اکرام الدین) معروف نوجوان پاکستانی ماڈل سمرین خان نے کہا کہ کرونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں موضوع بحث بنا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس اللہ تعالی کی طرف سے گناہنگاروں کیلئے ایک وارننگ ہے ہم بحیثیت مسلمان بہت بے بس ہو چکے ہیں کشمیر، فلسطین، برما، اور شام سمیت کئی ممالک میں کافروں نے اپنی ظلم کی داستانیں رقم کئیں ہیں اور ہم سب کچھ دیکھنے کے باوجود بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ہر جگہ انسانیت کی توہین جاری ہے لیکن کوئی اس کے خلاف آواز نہیں اٹھا سکتا اس لئے آج اللہ نے دنیا کے تمام انسانیت پر کرونا جیسا وائرس مسلط کیا ہے معروف نوجوان پاکستانی ماڈل سمرین خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ کرونا وائرس ایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج صرف اللہ کے کلام میں ہے باقی اسکا علاج کسی ملک کے پاس نہیں ہے اس وقت ہم سب مسلمانوں کو چاہئے کہ اللہ تعالی کو راضی کرے اور اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے کیونکہ اللہ تعالی معاف کرنے والا ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی تمام مسلمانوں کو کرونا وائرس سے نجات دیں اور اللہ تعالی پوری دنیا کے مسلمانوں کے گناہوں کو معافی عطا فرمائے۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں