کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ پر حملہ، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکھوں کی مذہبی عبادتگاہ پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ عبادت گاہوں پرحملے کا کوئی سیاسی اورمذہبی جواز نہیں، پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عبادت کی تمام جگہیں مقدس ہیں، عبادتگاہوں کا تحفظ ہرصورت میں یقینی بنایا جائے، متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

#Pakistan strongly condemns the heinous terrorist attack on a Gurdwara in Kabul, that has resulted in the loss of precious lives and injuries to several worshippers. @mfa_afghanistan pic.twitter.com/afNsx3QWjG

— Spokesperson

اپنا تبصرہ بھیجیں