کورونا وائرس ،میلبورن ائیر پورٹ پرناقص انتظامات ،ڈین جونز کی نشاندہی

کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے میلبورن ایئر پورٹ پر کوئی احتیاطی تدابیر نہ ہونے کی نشاندہی کردی۔

میلبورن(آئی این پی)پی ایس ایل کے سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی کئے جانے کے بعد براستہ دبئی وطن واپس پہنچنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ میلبورن ایئرپورٹ آمد پر بڑا عامیانہ رویہ دیکھا کہ بخار چیک کرنے کیلئے کوئی ہیٹ سنسر یا آلہ ہی نہیں۔یاد رہے یہ آسٹریلیا بھی کورونا وائرس کی زد میں آنے والے ملکوں میں شامل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں