کورونا وائرس مذاق نہیں :حدیقہ،گھروں میں رہیں :نرگس

گلوکارہ حدیقہ کیانی اور اداکارہ نرگس نے کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے اپنے ویڈیو پیغام جاری کئے ہیں ۔حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو مذاق نہ سمجھیں ، لوگ بہت تکلیف میں ہیں ،احتیاطی تدابیر اختیارکریں اور کوروناوائرس سے بچیں۔اداکارہ نرگس کا کہنا ہے کہ میری سب سے اپیل ہے کہ گھروں میں رہیں ، بار بار ہاتھ دھوئیں ، اس بیماری سے بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی، میگھا ،حمیرا ارشد اور سارہ رضا خان نے بھی ویڈیو پیغامات جاری کئے ہیں ۔ان پیغامات میں کہاگیاہے کہ پوری دنیا اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہے ،آج ہم سب کو مل کر اس بیماری سے احتیاط کرنی ہے ،کھانستے اور چھینکتے وقت ہمیشہ نیا ٹشو استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں