شناختی کارڈ کی شرط 30جون تک مؤخر کی جائے :لاہور چیمبر

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ خریداروں کے قومی شناختی کارڈ ظاہر کرنے کی شرط 30جون تک مؤخر کرے کیونکہ موجودہ حالات اس کے لیے سازگار نہیں ہیں۔ تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ کورونا وائرس نے کاروباری و معاشی سرگرمیوں کو بہت بری طرح متاثر کیا ہے ، مارکیٹوں میں ہوکا عالم ہے ، گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس کے باوجود تاجر حکومت کو سپورٹ اور اشیائے ضرورت کی سپلائی برقرار رکھ کر اپنا قومی فریضہ بخوبی ادا کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ کی شرط 30جون تک مؤخر کرنا ایک بہت بڑا ریلیف ہوگا۔ لاہور چیمبر کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پوری طرح متحرک ہے ، حال ہی میں ایک کروڑ روپے کا ریلیف فنڈ قائم کیا گیا ہے ، لاہور چیمبر اپنی یہ کاوشیں جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں