کورونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ہر گز ضرورت نہیں۔اکرام الدین

کورونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ہر گز ضرورت نہیں۔اکرام الدین

عوام سے مطالبہ ہے کہ پانچ وقت کی نماز اداکی جائے۔چیف بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

یورپ سویرا نیوز (انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ کرونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ہر گز ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ پانچ وقت نماز پڑھے نماز کے ساتھ ساتھ استغفار اور درود پاک کا ورد کیا جائے کیونکہ بیماری کا علاج قرآن پاک میں موجود ہے لیکن ملکی سطح پر حفاظتی تدابیر بھی اپنائی جائیں بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ وقت وضو کرنے سے ہاتھ اور چہرہ صاف ہوتا ہے اور کرونا وائرس آپ کے نزدیک بھی نہیں آسکتا ہم نے نماز سے دوری اختیار کرکے مالک کائنات کو خود سے دور کر لیا ہے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی، پاکستان، چین، ایران، جرمنی، اٹلی، فرانس، سپین، اور دیگر یورپی ممالک میں متاثر افراد کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور کرونا وائرس جیسی بیماری سے جتنی اموات ہوئی ہے اللہ تبارک و تعالی سب کو مغفرت نصیب کرے اور اللہ تعالی جلد مسلمانوں کو کرونا وائرس سے نجات دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں