پاکستان تحریک انصاف فرانس کی الیکٹڈ باڈی کا ٹیلی فونک اجلاس

۔پیرس سویرا نیوز
پیرس ریلیز
پاکستان تحریک انصاف فرانس کی الیکٹڈ باڈی کا ٹیلی فونک اجلاس مورخہ بدہ اٹھاراں مارچ کو زیر صدارت شیخ نعمت اللہ منعقد ہوا۔ جس میں کرونا وائرس سے فرانس میں پیدا شدہ صورتحال کے پاکستانی کمیونٹی پہ اثرات پر غور کیا گیا ۔
اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ وزیرآعظم عمران خان کی ہدایات کے عین مطابق پاکستان تحریک انصاف فرانس ،آپ کی مدد اور تعاون کے لیے ہر وقت حاضر خدمت ہے ۔
آپ سب سے درخواست ہے کہ فرانس میں کرونا وائرس کی وبا سے بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے حکومت فرانس کی طرف سے دی گئی ہدایات پہ پوری طرح عمل کریں ۔
اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں۔
کسی بھی قسم کی معلومات اور تعاون کے لیے پی ٹی آئی ،فرانس کی فرانس میں موجود باڈی سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو اپنی پناہ اور امان میں رکھے اور صحت اور تندرستی عطا فرمائے – آمین۔
چیرمین ۔ چوہدری گلزار لنگڑیال
سینیر نائب صدر – شیخ نعمت اللہ
جنرل سیکریٹری ۔ چوہدری اعجاز جٹ
ایڈیشنل جنرل سیکریٹری – چوہدری ماجد چیمہ

اپنا تبصرہ بھیجیں