پروین عطا ملک ایڈوکیٹ پر تشددد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔چیف اکرام الدین

پروین عطا ملک ایڈوکیٹ پر تشددد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔چیف اکرام الدین

خاتون پر حملے اور تشدد میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔بانی بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا

یورپ سویرا نیوز (انٹرنیشنل نیوز)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ خاتون قانوندان اور بہاولپور بار کونسل کے ممبر پروین عطا ملک ایڈوکیٹ پر بہاولپور بار کونسل کے سابق صدر مہر مشتاق ایڈوکیٹ اور دیگر وکلا کی طرف سے حملے اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ خاتون قانوندان پر تشدد کونسی انسانیت ہے کیا دین اسلام نے ہم سب کو یہ سکھایا ہے کہ خواتین پر تشدد کرے اسلام نے ہم سب کو خواتین کی عزت کا درس دیا ہے ایک خاتون وکیل پر اپنے ہی آفس میں تشدد ہو رہا ہے جس پر وکلا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جع عدالتی نظام اور خواتین کی توہین ہے چیف ایگزیکٹو بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، اور پنجاب ھائی کورٹ کے چیف جسٹس سے پر زور مطالبہ ہے کہ مہر مشتاق ایڈوکیٹ جیسے غنڈہ گردی میں ملوث وکلا کو قانونی سزا دی جائے اور خاتون قانوندان محترمہ پروین عطا ملک کو انصاف دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں